پنجاب کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

پنجاب کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مزید تعطیلات کی تردید کرتے ہوئے جعلی خبروں سے خبردار کر دیا

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکولوں کی بندش میں مزید توسیع کے حوالے سے کوئی سرکاری فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وزیر تعلیم کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مزید تعطیلات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے طلبہ، والدین اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ صرف مستند ذرائع سے جاری معلومات پر ہی اعتماد کریں۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ یکم اپریل سے صوبہ بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی اور تمام سکول، کالجز اور دیگر ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جعلی خبروں اور افواہوں سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے طلبہ اور والدین میں غیر ضروری بے چینی پیدا ہوتی ہے۔
صوبائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش یا تعطیلات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صرف باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ہی جاری کیا جائے گا۔