Description

ذات باری تعالیٰ کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے زیرِ مطالعہ کتاب ’’جمالِ اُردُو‘‘ (لازمی) برائے جماعت نہم شائع کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔
تعلیمی ترقی اور امتحانات میں شان دار کامیابی کے لیے جہاں ایک ماہر استاد کی راہ نمائی ناگزیر ہے وہیں بہترین تعلیمی مواد کی ضرورت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ دورِ حاضر میں سخت مقابلے اور خوب سے خوب تر کی تلاش میں طلبہ و طالبات کی بہترین مواد کے انتخاب اور حصول میں کافی مشکل آتی ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ رزلٹ آنے کے بعد ہی مواد کے معیاری ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلتا ہے، لیکن تب تک وقت ہاتھ سے نکل چکا ہوتا ہے۔
’’الرازی پبلی کیشنز‘‘ ابتدا ہی سے اس کوشش میں مصروفِ عمل رہا ہے کہ اپنے نام کی طرح درسی و امدادی کُتب نئے تعلیمی نظام کے مطابق اس طرح مرتب کر کے مارکیٹ میں لائے کہ طلبہ نئے تعلیمی نظام اور امتحانی طریقہ کار کو سمجھ کر اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کرسکیں۔
الرازی ’’جمالِ اُردُو‘‘ برائے جماعت نہم کی انفرادی خصوصیات:
      • حصّہ نثر کے اسباق کے خلاصہ جات میں اختصار اور جامعیت کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔
      • منتخب اقتباسات کی تشریح اس انداز میں کی گئی ہے کہ طلبہ کو کسی قسم کی تشنگی محسوس نہ ہو۔
      • کتاب میں مختصر جوابی سوالات اور کثیرالانتخابی سوالات کی کثیر تعداد شامل کی گئی ہے تاکہ بورڈ کے امتحانات کے لیے طلبہ کی بھرپور تیاری ہو سکے۔
      • حصہ نظم میں طلبہ میں ادبی اور دینی ذوق اُبھارنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔
      • انشائیہ اور معروضی طرز کے تمام سوالات بورڈ پرچہ جات کے عین مطابق ہیں۔
      • اقتباسات کی تشریح کرتے ہوئے طلبہ عموماً الجھن اور اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کتاب میں لفظی مٹھاس اور ادبی چاشنی میں تشریح کی گئی ہے تاکہ طلبہ بوریت کا شکار نہ ہوں۔
      • پرچہ ’’ب‘‘ کی تیاری میں ٹیکسٹ بک بورڈ کی مجوزہ کتاب ’’اُردُو قواعد و انشا‘‘ اور ’’سابقہ بورڈ پیپرز‘‘ کو مدِّنظر رکھا گیا ہے۔
ادارہ کی جانب سے کتاب ہذا کی اشاعت، پروف ریڈنگ اور خاص طو رپر زبان و بیان اور اعراب کی درستی کے سلسلے میں حتی الامکان انتہائی احتیاط سے کام لیا گیا ہے۔ تاہم بشری تقاضے سے فرار ممکن نہیں۔ قارئینِ کرام سے گزارش ہے کہ مطالعہ کے دوران اگر وہ کتاب کے مندرجات میں کوئی سہو محسوس کریں تو براہِ کرم ہمیں بذریعہ ٹیلی فون یا تحریری طور پر آگاہ فرمائیں، ہم آپ کی رائے کو نہ صرف بخوشی قبول کریں گے بلکہ ان شاء اللہ کتاب کے آیندہ ایڈیشن کو اغلاط سے پاک کروایا جائے گا۔ ادارہ آپ کے تعاون کا بے حد مشکور ہو گا۔

Reviews (0)

Be the first to review “Al Razi Academic Notes Urdu
(Grade 9)”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Reviews

There are no reviews yet.

Product was successfully added to your cart!