Description

پیش لفظ
ذاتِ باری تعالیٰ کا انتہائی شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے زیر مطالعہ کتاب ’’الرازی اکیڈمک‘‘ اسلامیات لازمی برائے جماعت نہم شائع کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔
خداوند کریم کے فضل و کرم سے وہ وقت آگیا ہے جب نوخیز نسل کو اسلامیات (لازمی) جیسے اہم مضمون سے بہرہ ور ہونے کا موقع ملا ہے۔ لہٰذا اس مقصد کے حصول کے لیے صرف ہمارے ادارہ الرازی پبلی کیشنز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں مستقل طور پر ایک مستند جید عالمِ دین اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں اور وہ اسلامیات جیسے اہم مضمون کو اپنی نگرانی میں غلطیوں سے پاک مرتب کرواتے ہیں۔
’’الرازی پبلی کیشنز‘‘ ابتدا ہی سے اس کوشش میں مصروف رہا ہے کہ اپنے نام کی طرح تمام درسی و امدادی کتب نئے تعلیمی نظام کے مطابق اس طرح مرتب کر کے مارکیٹ میں لائے کہ طلبہ نئے تعلیمی نظام اور امتحانی طریقہ کار کو سمجھ کر اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کر سکیں۔الرازی اسلامیات لازمی برائے جماعت نہم کی انفرادی خصوصیات
• اس کتاب میں ہر قسم کے ذہنی استعداد رکھنے والے طالب علم کو اس کے مسائل کا حل فراہم کیا گیا ہے۔
• مختصر سوالات کے جوابات طالب علم کی ذہنی سطح اور فطری ذوق کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیے گئے ہیں۔ غیرضروری طوالت سے ہٹ کر امتحانی ضرورت کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
• سوالات کے آسان اور ٹو دی پوائنٹ جوابات بلوم ٹیکسانومی کی روشنی میں فہم و ادراک کے درج ذیل درجات
‏Knowledge, Understanding, Application, Analytical, Conceptual تکنیکس کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں۔
• کتاب کو جدید طرز کے امتحانات کے تحت سوالاً جواباً تحریر کیا گیا ہے۔
• مفصل جوابی سوالات میں موضوع کے ہر پہلو کو نہایت آسان، جامع اور عنوانات کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے۔
• کتاب میں عنوانات کی وضاحت کے لیے بے جا طوالت اور غیرضروری اختصار سے گریز کیا گیا ہے۔
• تفصیلی سوالات کے جوابات میں عموماً طلبہ اُلجھن اور اُکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کتاب میں لفظی مٹھاس اور ادبی چاشنی میں جوابات پیش کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ بوریت کا شکار نہ ہوں۔
• کتاب میں مختصر جوابی سوالات اور کثیرالانتخابی سوالات کی کثیر تعداد شامل کی گئی ہے تاکہ بورڈ کے امتحان کے لیے طلبہ کی بھرپور تیاری ہو سکے۔
• یہ ایک جامع کتاب ہے، ان شاء اللہ طلبہ کو امتحانی ضرورت کے لیے کسی اور کتاب کی ضرورت ہرگز نہیں پڑے گی۔
ادارہ کی جانب سے کتاب ہذا کی اشاعت، پروف ریڈنگ اور خاص طور پر عربی زبان و بیان اور اعراب کی درستی کے سلسلے میں حتی الامکان انتہائی احتیاط سے کام لیا گیا ہے۔ تاہم بشری تقاضے سے فرار ممکن نہیں۔ قارئین کرام سے گزارش ہے کہ مطالعہ کے دوران اگر وہ کتاب کے مندرجات میں کوئی سہو محسوس کریں تو براہ کرم ہمیں بذریعہ ٹیلی فون یا تحریری طور پر آگاہ فرمائیں، ہم آپ کی رائے کو نہ صرف بخوشی قبول کریں گے بلکہ ان شاء اللہ کتاب کے آئندہ ایڈیشن کو اغلاط سے پاک کروایا جائے گا۔ ادارہ آپ کے تعاون کا بے حد مشکور ہو گا۔
والسلام
چیئرمین الرازی پبلی کیشنز، لاہور

Reviews (0)

Be the first to review “Al Razi Academic Notes Islamiat
(Grade 9-Urdu Medium)”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Reviews

There are no reviews yet.

Product was successfully added to your cart!