پنجاب میں 19 تا 23 مارچ سکول بند رہیں گے، امتحانات میں وقفے کا اعلان

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مذکورہ دنوں میں کوئی امتحانی پرچہ شیڈول نہیں، لہٰذا سکول اگلے پیپر کے دن دوبارہ کھلیں گے

حکومتِ پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے امتحانات کے شیڈول میں وقفے کے باعث 19 سے 23 مارچ تک سکول بند رکھنے کا اعلان کیا، تعلیمی سرگرمیاں پہلے ہی معطل ہیں۔

حکومتِ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صوبے بھر میں اس وقت سکولوں میں معمول کی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں اور تعلیمی ادارے صرف امتحانات کے انعقاد کے لیے کھولے گئے ہیں۔
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ امتحانی ڈیٹ شیٹ کے مطابق 19 مارچ سے 23 مارچ تک کسی بھی امتحان کا پرچہ شیڈول نہیں ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سکولوں میں اس عرصے کے دوران تعطیلات رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 19 مارچ سے 23 مارچ تک تمام متعلقہ سکول بند رہیں گے اور طلبہ کو ان دنوں میں امتحان کے لیے سکول آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے مزید واضح کیا ہے کہ سکول دوبارہ اسی دن کھولے جائیں گے جس دن اگلا شیڈول شدہ امتحانی پرچہ ہوگا۔
اس اعلان کا مقصد امتحانی شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کو منظم کرنا اور طلبہ و اساتذہ کو پیشگی آگاہی فراہم کرنا ہے۔